کویت کا2 ایرانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قراردے کر ملک چھوڑنے کا حکم

کویت(جانوڈاٹ پی کے)کویت نے ایرانی ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد 2 ایرانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

کویت کی وزارتِ خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفارتخانے کے قائم مقام ناظم الامور کو طلب کرکے باضابطہ احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں سفارتخانے کے سفارتی عملے میں کمی کا فیصلہ بھی شامل تھا۔

وزارت نے بتایا کہ ناپسندیدہ قرار دیے گئے دونوں ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر کویت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بیان میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کویت کو اپنے دفاع، خودمختاری کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل اور بنیادی حق حاصل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button