بلاول میڈیاپرپھٹ پڑے،ایران میں تاریخ کے سب سے بڑے جنازے کاسنسنی خیزدعویٰ

کراچی/ تہران(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)سینئر صحافی گوہر بٹ نے اپنے تازہ ترین تجزیے میں انتہائی سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات کے بعد ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے لیے تین بڑے شہروں میں بیک وقت تیاریاں کی جا رہی ہیں، جہاں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی سمندر یعنی تقریباً دو کروڑ عزادار اور عقیدت مند سڑکوں پر آنے کی توقع ہے جس نے عالمی منظرنامے پر ہلچل مچا دی ہے۔

گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور میڈیا ہاؤسز پر برہم ہوتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جیو نیوز سمیت بڑا الیکٹرانک میڈیا سیلاب زدگان کے لیے بنائے گئے 20 لاکھ مفت گھروں اور سندھ میں ورلڈ کلاس ہیلتھ سہولیات جیسے تاریخی کارناموں کو جان بوجھ کر سنسر کر رہا ہے اور عوام کے سامنے نہیں لا رہا۔ وی لاگ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کیے گئے حالیہ گرینڈ آپریشن کی تفصیلات بھی شیئر کی گئیں جس میں بھارتی فنڈنگ سے چلنے والے 17 مکار دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے 50 سال بعد اپنا بار لائسنس بحال کروا کے دوبارہ وکالت کے میدان میں اترنے کے فیصلے کو بھی تفصیلی زیرِ بحث لایا گیا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button