رام چرن کا ہمشکل جنونی مداح جھانوی کپور پر جھپٹ پڑا، ویڈیو وائرل

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک تقریب کے دوران خوف اور گھبراہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فلم پیڈی کی پروموشنل تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں رام چرن اور جھانوی کپور اپنی نئی فلم کی تشہیر میں مصروف تھے۔ اسی دوران ایک جذباتی مداح سیکیورٹی حصار عبور کرکے اچانک اسٹیج کے قریب پہنچ گیا، جس سے موقع پر افراتفری پھیل گئی۔

رپورٹس کے مطابق رام چرن سے غیر معمولی لگاؤ رکھنے والے مداح نے سیکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دیتے ہوئے اداکاروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی ٹیم اور ایم ایم اے فائٹر کیون کنٹا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔

واقعے کے دوران جھانوی کپور واضح طور پر خوفزدہ اور پریشان دکھائی دیں، جبکہ ویڈیو میں ان کے تاثرات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

بعد ازاں مداح کو رام چرن سے مختصر ملاقات کی اجازت دی گئی، جہاں وہ جذباتی انداز میں اداکار کے قدموں میں بھی گر گیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ بحث جھانوی کپور کے ردعمل اور تقریب میں سیکیورٹی انتظامات پر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’پیڈی‘ 4 جون کو ریلیز کی جا رہی ہے، جس کی ہدایت کاری بوچی بابو ثنا نے کی ہے۔ فلم میں رام چرن اور جھانوی کپور کے ساتھ شوا راجکمار، جگپتی بابو، دیویندو اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button