”را” کی پاکستان کے خلاف فلم۔۔ بھارت ابھی تک 26فروری نہ بھول سکا

مودی کی خوشامد میں بالی ووڈ نے بھارتی فوج کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،بالی ووڈ فلم کے ذریعے بھارت کی جعلی سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے کی حقیقت ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہے۔بھارت کی جعلی سرجیکل سٹرائیک اور پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کو جیت میں بدلنے کے لئے بالی ووڈ میدان میں آگیاہے۔بھارتی مووی میں جعلی سرجیکل سٹرائیک کا قبل از ریلیز لیک ہونا یہ ثابت کرگیا کہ پاکستان دشمنی میں بننے والی تمام بھارتی فلموں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ملوث ہے۔مضحکہ خیز سکرپٹ کے مطابق چھبیس فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں گھس کر ایف سکسٹین سمیت کئی طیاروں کو مار گرایا۔سکرپٹ کے مطابق بالاکوٹ میں ریڈار اور ائیر ڈیفنس میزائل بھی نصب کئے گئے تھے، جنہیں را کے ایجنٹوں نے سٹرائیک سے قبل تباہ کر دیا تھا۔فلم کا ہیرو ایک ہزار دہشتگردوں سے تن تنہا لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ حقیقت سے کوسوں دور افسانوی خیالات پر مبنی فلم کا مقصد مودی کی خوشامد ہے۔اس یہ بھی ظاہر ہوتا ہے بھارت ابھی تک چھبیس فروری نہیں بھول سکا جس میں بھارت کوعبرتناک شکست ہوئی تھی ۔

مزید خبریں

Back to top button