فرانسیسی بحریہ نے بحراوقیانوس میں روسی آئل ٹینکردھرلیا،ماسکوکااحتجاج

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)فرانسیسی بحریہ نے عالمی پابندیوں کی زد میں آنے والے روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔فرانسیسی صدر کے مطابق بحر اوقیانوس میں کیا گیا یہ آپریشن برطانیہ سمیت متعد د شراکت داروں کے تعاون سےکیا گیا۔میکرون کا کہنا تھا کہ جہازوں کی بین الاقوامی پابندیوں اور سمندری قانون کی خلاف ورزی اور یوکرین کے خلاف روسی جنگ کی معاونت ناقابل قبول ہے۔فرانسیسی پراسیکیوٹر کا کہنا ہےکہ جہاز کے کیپٹن نے فرانسیسی بحریہ کےاحکامات کی تعمیل سے انکار کیا، احکامات کی تعمیل سے انکار، جہاز کی نیشنلٹی ثابت کرنے میں ناکامی اور جھنڈے کی عدم موجودگی پر مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔دوسری جانب روس نے فرانس کی جانب سے روسی آئل ٹینکر قبضے میں لیے جانےکی مذمت کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button