انڈر18ایشیاہاکی کپ:ملائیشیا نے پاکستان کو2کے مقابلے میں3گول سے ہرا دیا

کوالالمپور(جانوڈاٹ پی کے)انڈر18ایشیا ہاکی کپ:ملائیشیا نے پاکستان کو2کے مقابلے میں3گول سے ہرا دیا۔پاکستان ٹیم آخری گروپ میچ بدھ کو بنگلاد یش کے خلاف کھیلے گی۔انڈر18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کو ملائشیا نے سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ہاف ٹائم تک ملائشین ٹیم کو تین صفر کی برتری حاصل تھی، لیکن اگلے دو ہاف میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے۔پاکستان ٹیم آخری گروپ میچ بدھ کو بنگلاد یش کے خلاف کھیلے گی، پہلے میچ میں پاکستان نے چین کو تین صفر سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button