لیسکو کی کھلے بندوں80ہزار کی واردات،وزیر دفاع کی پاور کٹ! کشمیرمیں”را”کی نئی سازش

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ایک دھماکے دار ٹویٹ نے ملک کے پاور سیکٹر میں جاری بدترین کرپشن کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے لیسکو کے نظام کو ننگا کر دیا ہے۔وفاقی وزیر دفاع نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ پتوکی میں ان کے گھریلو ملازم کے گاؤں کا ٹرانسفارمر جلنے پر جب انہوں نے خود لیسکو کے اعلیٰ حکام کو فون کر کے سفارش کی، تو وزیر دفاع کی براہِ راست سفارش کے باوجود کرپشن زدہ عملے نے غریب پنڈ والوں سے 80 ہزار روپے نقد رشوت بٹور لی اور سرکاری رسید دینے سے بھی صاف انکار کر دیا۔ خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت اور نظام پر ماتم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ جب ایک موجودہ وفاقی وزیر اور سابق وزیرِ بجلی کی سفارش پر بھی اتنی بڑی واردات ہو جائے تو عام شہری کا خدا ہی حافظ ہے۔
لیسکو اہلکاروں کی اس دیدہ دلیری، وزیر دفاع کی بے بسی اور آزاد کشمیر میں را کی نئی سازش کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے سینیئر صحافی گوہر بٹ کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔




