تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں پھوٹ پڑ گئی،20ارکان اسمبلی سہیل آفریدی سے ناراض

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے20سے زیادہ ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ناخوش ہیں۔ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کا شکوہ ہے کہ صوبے میں گورننس اور امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، وزیراعلیٰ بیوروکریسی سے اپنی بات منوانے میں ناکام ہیں،افسران وزیراعلیٰ کے بجائے وفاق کی بات مانتے ہیں۔ناراض ارکان کا یہ شکوہ بھی ہے کہ متعدد بار تحفظات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھے مگر عملدرآمد نہ ہوسکا، فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم اور کابینہ میں توسیع پر بھی ناراض ارکان کو تحفظات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحفظات اور حکمت عملی طے کرنے کیلئے ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان ہے۔وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے صوبائی حکومت سے متعلق خبروں پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ارکان صوبائی اسمبلی کی گروپ بندی سے متعلق خبریں جھوٹی، من گھڑت اور بےبنیاد ہیں



