سہیل آفریدی کا جنید اکبر کی گرفتاری پر شدید ردعمل

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان اور دیگر پارلیمنٹرینز کی گلگت بلتستان میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خود گلگت جانے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر ہمارے پارلیمنٹیرینز کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو گلگت بلتستان کی کٹھ پتلی حکومت اور وہاں جعلی حکومت بنانے کے لیے سرگرم عناصر سے اپنے پارلیمینٹیرینز کے ساتھ ناروا سلوک کے بارے میں سوال کرنے کے لیے خود گلگت بلتستان جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ایسے رویے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان اقدامات سے نفرتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ اس قسم کے طرز عمل سے تقسیم پیدا ہو رہی ہے، جن کا کام عوامی مینڈیٹ کی حفاظت ہے، وہی ہمیشہ پاکستانیوں کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالتے ہیں۔
گلگت پولیس نے جنید اکبر کو ساتھیوں سمیت حراست میں لینےکے بعد گلگت بدرکردیا



