گلگت پولیس نے جنید اکبر کو ساتھیوں سمیت حراست میں لینےکے بعد گلگت بدرکردیا

گلگ(جانوڈاٹ پی کے)گلگت پولیس نے جنید اکبر کو ساتھیوں سمیت حراست میں لینےکے بعد گلگت بدرکردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مطابق صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر کو پہلے پولیس چیک پوسٹ پر روکا گیا اور بعد ازاں حراست میں لیا گیا۔جنید اکبر کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاس این او سی موجود نہیں، اس لیے وہ گلگت سے واپس چلے جائیں۔پی ٹی آئی کے مطابق جنید اکبر گلگت میں پارٹی ریلی میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ہنزہ کے مقام پر حراست میں لیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button