سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے:ملک اشرف

ٹھٹھہ( جاوید لطیف میمن)شہر میں فلاحی خدمات انجام دینے والے ادارے سیلانی انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ ٹھٹھہ کی جانب سے ہر سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر منعقدہ اس فلاحی سرگرمی میں 5 بڑے جانور اور 4 بکرے شرعی اصولوں کے مطابق ذبح کیے گئے۔
اجتماعی قربانی کے تمام مراحل کی نگرانی امیر سیلانی ٹرسٹ ملک اشرف نے کی، جبکہ رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود رہی۔ قربانی کے بعد گوشت کو باقاعدہ پیکنگ کے ذریعے ہزاروں غریب، مستحق، یتیم اور نادار خاندانوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
اس موقع پر ملک اشرف کا کہنا تھا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے اور ہر سال اجتماعی قربانی کے ذریعے ضرورت مند افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایا جاتا ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔



