کویت کی ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت مذمت

کویت(جانوڈاٹ پی کے)کویت نے جمعرات کے روز ایران پر ڈرون اور میزائل حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور اسے خطے میں خطرناک کشیدگی قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  کویتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ریاستِ کویت کی سرزمین کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے والے ایرانی مجرمانہ حملوں کی ہم سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے بندرعباس میں حملوں کے جواب میں امریکی ائیربیس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان امریکی ائیربیس کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button