اسلام آباد میں عید کے بعد بڑا دھماکہ؛ آصف زرداری کا نیا پتا پانسہ پلٹ گیا!

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​عید کی چھٹیوں کے فوری بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا سیاسی پارہ انتہائی خطرناک حد تک بڑھنے کی سنسنی خیز پیشگوئی کر دی گئی ہے، جس نے شہباز شریف حکومت کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ عید کے بعد شروع ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں، بجٹ کے ہنگاموں اور 28 ویں آئینی ترمیم کے طوفان کے باعث مکمل طور پر محاذِ جنگ بننے جا رہا ہے۔ سب سے بڑی اور دھماکہ خیز ہلچل یہ سامنے آئی ہے کہ حکومت جس آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے اختیارات چھیننے اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی خفیہ تیاریاں کر رہی تھی، اس پر پیپلز پارٹی نے شدید ترین تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ آصف علی زرداری کی پارٹی بجٹ اور ان آئینی ترامیم پر سخت نالاں دکھائی دے رہی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اہم رہنماؤں نے ان ہنگامہ خیز افواہوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

​دوسری جانب بجٹ کے محاذ پر وزیراعظم شہباز شریف بری طرح پھنس چکے ہیں کیونکہ آئی ایم ایف کٹھ پتلی تماشے کی طرح بجٹ کی ایک ایک شق پر ڈکٹیشن دے رہا ہے اور حکومت سے ناک کی لکیریں کھنچوا رہا ہے۔ رانا ثناء اللہ کے ‘عوام دوست بجٹ’ کے دعوے محض ایک سیاسی ڈرامہ ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ آئی ایم ایف پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز میں ظالمانہ اضافے پر بضد ہے۔ اسی ہنگامے کے دوران عمران خان کی تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے بھی عید کے فوراً بعد حکومت گرانے کے لیے ایک بڑے سیاسی معرکے اور تحریک کا سنسنی خیز پلان تیار کر لیا ہے۔ ادھر یہ بھی سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کے مطابق ایران اور امریکہ ایک بڑے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس کے باعث عید کے بعد دونوں ممالک کے اہم وفود اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

​شہباز شریف حکومت کی اس بدترین سیاسی پھنساوٹ، زرداری کے نئے پتے اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کا پورا کچا چٹھا جاننے کے لیے سینیئر جرنلسٹ امداد سومرو کا یہ خصوصی وی لاگ آخر تک لازمی دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button