بدین میں نشے کی لت کے باعث افسوسناک واقعہ، نوجوان نے گھر کو آگ لگا دی، والد اور اہلیہ پر تشدد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن /جانو/آ ڈاٹ / پی کے)نندو میں آئيس کے عادی مصطفيٰ ملاح نے آئیس نشہ کرنے کے لیئے پیسے نہ ملنے پر اپنے ہی گھر کے گھرو سامان کو آ گ لگادی اور مبينا طور اپنے والد اور اپنی بیوی کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا ہے نشے کے آدی مصطفیٰ ملاح کے والد کا کہنا ہے کے آئیس کا نشہ نہ ملنے پر گهریلو سامان جلا کر اس کا دونها سونگ سے میرے بیٹے کو سکون ملتا ہے جس کے باعث اس نے ہمارے گھر کی کوئی چیز یہاں تک کے بستر وغیرہ سلامت نہیں چھوڑے ہیں عید کے دوسرے دن واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا ایس ایس پی بدین نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے جس پر نندو پولیس نے رپورٹ درج کرکے نشئی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے یاد رہے بدین میں آ ئے دن ایسے واقعات میں اضاضہ ہو تا جارہا ہے کچھ دن قبل بدین کے ایک نواحی گاؤں وہنائی شریف میں آ گیا کے نشئی بیٹے نے غصے میں آ کر اپنی کو کلہاڑی مارکر اس کا گردن تن سے جدا کردیا تھا اور بدین شہر میں ایک ماں نے اپنے نشئی بیٹے کے ظلم سے تنگ آکر زہر پی کر اپنی زندگی کا دیا بجھا دیا ہے اب یہ تیسرا واقع پیش آیا ہے لیکن بدین پولیس منشیات کے کاروبار اور استعمال کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بلکہ منشیات کے کاروبار اور استعمال کی روک تھام کے نام پر پولیس کے جانب سے ایسی کاروائیاں سامنے آ ئی ہیں جو سوالیہ نشان ہیں بلکہ پولیس کا منشیات فروش ڈیلروں کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ کی نشاندھی کرتا ہے اسی سلسلے میں بدین کے کچھ صحافیوں کی جانب سے ایس ایس پی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران سے یہ سوال کیا گیا کے گزشتہ کئی سالوں سے روزانہ کی بنیاد پر ایس ایس پی بدین کے ترجمان کی جانب سے بدین ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود سے دس سے بارہ مبینہ منشیات فروشوں کی گرفتاری اور ان سے منشیات برآمد ہونے کا ہینڈ آؤٹ جاری کیا جاتا ہے اسی حساب سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں منشیات فروش گرفتار ہوئے ہیں لیکن ان سے منو کی تعداد میں برآمد منشیات کون سے کوئیں کے حوالے کی گئی اس کا پتہ نہیں اور ان ہزاروں گرفتار منشیات فروشوں سے کوئی تحقیقات نہیں ہوئی کے وہ یہ منشیات کون سے ڈیلر اور کہاں سے خرید کرتے ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں سالوں سے منشیات پنجاب کے پی کے اور بلوچستان کے بارڈرز سے بدین کیسے پہنچتی ہے لیکن پولیس کے افسران کی جانب سے اس کا کوئی جواب یا وضاحت اب تک نہیں ملی ہے لیکن بدین میں منشیات کا کاروبار اور استعمال بدین ضلع کے گلی کوچے اور گھر گھر میں اشاء خوردونوش کی طرح فروخت استعمال اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ منشیات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ فروخت ہو رہی ہے جس کے آج خطرناک نتائج مائوں بیویوں پر نشے کے لیئے پسے نہ دینے پر اولاد کی جانب سے قتل تشدد اور گھروں کو آگ لگانے جیسے واقعات میں اضافہ کی صورت میں سامنے آ نا شروع ہو گئے ہیں

مزید خبریں

Back to top button