اوکاڑہ: جی ٹی روڈ پر خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اوکاڑہ (رپورٹ وحید آرائیں / جانو ڈاٹ پی کے) جی ٹی روڈ مووی پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

تفصیلات کے مطابق دودھ والی گاڑی (ڈمپر) نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مصطفیٰ ولد شاہ محمد (تقریباً 45 سال) سکنہ وہاڑی کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button