سعید انور، وسیم اکرم اور فخرِ عالم کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر وائرل،مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل

مکہ مکرمہ(جانوڈاٹ پی کے)سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

سعید انور جب سے تبلیغ کی طرف گئے ہیں وہ لائم لائٹ میں نہیں آتے، ان کی تصاویر کبھی کبھار ہی سامنے آتی ہیں، حج کے موقع پر سامنے آنے والی ان کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعید انور کے ساتھ تبلیغی بیان کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم، صباح الحق اور گلوکار و اینکر فخر عالم بھی موجود ہیں۔

وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم ایک ساتھ حج کرنے گئے ہوئے ہیں۔

سعید انور، وسیم اکرم اور فخرِ عالم کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر وائرل

سعید انور کی تصاویر گلوکار اور اینکر فخر عالم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button