جوہری فضلے سےدستبرداری کے بدلے ایران کو ایک ڈالر بھی نہیں دیا جائیگا،امریکی عہدیدار

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی عہدیدار نےکہا ہے کہ جوہری فضلے سے دستبرداری کے بدلے ایران کو ایک ڈالر بھی نہیں دیا جائے گا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ پابندیوں میں نرمی کا انحصار جوہری پروگرام کے حوالے سے ہمارے شرائط کی تکمیل سے مشروط ہے،بحری ناکہ بندی میں نرمی ایران کا آبنائے ہرمز کی بحالی کےلیے اقدامات پر منحصر ہے،انہوں نے زور دیا کہ ایران کو30دنوں میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کا عمل معمول پر لانا ہوگا۔ایرانی عہدیدار نے امریکی اخبار سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کا عمل مرحلہ وار ہوگا.



