فضا میں خوفناک حادثہ، پیراگلائیڈر خاتون طیارے سے ٹکرا گئیں

آسٹریا(ویب ڈیسک) آسٹریا کے پہاڑی علاقے شمیٹن ہوے میں ایک خوفناک فضائی حادثہ پیش آیا جہاں دورانِ پرواز ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ پیراگلائیڈر سے ٹکرا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 44 سالہ خاتون سبرینا پیراگلائیڈنگ کر رہی تھیں کہ اچانک طیارے نے ان کے پیراشوٹ کے کینپی کو ٹکر مار دی، جس سے پیراشوٹ پھٹ گیا اور وہ ہوا میں بے قابو ہو کر نیچے گرنے لگیں۔

دل دہلا دینے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے بعد پیراشوٹ کے ٹکڑے فضا میں بکھر گئے، تاہم خاتون نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر ایمرجنسی پیراشوٹ کھول لیا، جس سے ان کی جان بچ گئی۔

حکام کے مطابق خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ طیارہ بھی محفوظ انداز میں ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button