پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے، جرمن حریف کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ عالمی ٹائٹل جیت کر کھیلوں کی دنیا میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شیراز نے جرمنی کے ایلم بیگچ کو دوسرے راؤنڈ میں شاندار ناک آؤٹ شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائٹ کے آغاز سے ہی ان کی جارحانہ حکمت عملی حریف پر حاوی رہی۔

میچ کے دوران طاقتور لیفٹ ہک نے جرمن باکسر کو سنبھلنے نہ دیا، جس پر ریفری نے مقابلہ روک دیا۔ فتح کے بعد حمزہ شیراز نے رنگ میں سجدہ شکر ادا کیا اور جشن منایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب 168 پاؤنڈ کیٹیگری کے تمام بڑے باکسرز کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button