اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ کی عوامی سہولت کے پیش نظر لاری اڈہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ کی عوامی سہولت کے پیش نظر لاری اڈہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ، انہوں نے مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ، گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور کرایہ ناموں کی ہنگامی چیکنگ کی۔ انہوں نے موقع پر موجود مسافروں سے براہ راست ملاقات کی اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے وصول کیے جانے والے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے ٹرانسپورٹ انتظامیہ اور اڈا مالکان کو سخت ترین وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر مسافروں سے مقررہ کرایوں سے ایک روپیہ بھی زائد وصول نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی گاڑی اوور چارجنگ یا اوور لوڈنگ میں ملوث پائی گئی، اس کا روٹ پرمٹ منسوخ کر کے گاڑی کو فوری بند کیا جائے گا اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے لاری اڈا انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کرایہ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں تاکہ مسافر کسی بھی قسم کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو تمام مطلوبہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور انتظامات کیے جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ناری اڈے کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔



