تھانہ طیب سعید کی کامیاب کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکلز برآمد

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں چوری ہونے والے موٹر سائیکلز برآمد کر کے مدعیان کے حوالے کر دیے۔ ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے خصوصی ٹاسک پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلز ملزمان سے برآمد کیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے موٹر سائیکلز کی مجموعی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کامیاب ریکوری پر اہل علاقہ نے اوکاڑہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا ہے

مزید خبریں

Back to top button