بہاولپور میں افسوسناک واقعہ، بکریاں کھیت میں جانے پر خاتون پر مبینہ تشدد، گھر نذرِ آتش

بہاولپور(جانوڈاٹ پی کے\ ویب ڈیسک) بہاولپور کے علاقے یزمان میں کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے بکریاں کھیتوں میں جانے پرگھر کو بھی آگ لگا ئی، جس کے نتیجے میں مزید دو گھر بھی آگ بھی لپیٹ میں آئے ، متاثرہ گھروں میں رکھے پیسے اور زیورات بھی جل کر راکھ ہو گئے۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزمان 30 بکریاں بھی ساتھ لے گئے۔

واقعے کے متاثرین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button