لکی مروت میں بڑا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی گرفتار


لکی مروت (جانوڈاٹ پی کے) لکی مروت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود کیچی کمر میں پولیس اور پولیس امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا گیا اور شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پھاٹک چوک میں دن کے وقت ہونے والے دھماکے میں 11 افراد شہید اور 35 زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی۔