مٹی کا تیل ایک روپے 71 پیسےفی لیٹر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مٹی کا تیل ایک روپے 71 پیسےفی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک روپے 71 پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد مٹی کےتیل کی نئی فی لیٹرقیمت 313روپے 44 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے ۔



