امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹربھارتی نژاد تلسی گبارڈ نے استعفیٰ دیدیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق تلسی گبارڈ نے مستعفی ہونے کی وجہ انکے شوہر کو انتہائی نایاب قسم کے ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص قرار دیا ہے۔

45 سالہ تلسی گبارڈ نے اپنے مستعفی ہونے سے متعلق صدر ٹرمپ کو جمعے کے روز اوول آفس میں ایک ملاقات کے دوران آگاہ کردیا تھا۔

برطانوی خبر ایجنسی نے اس معاملے سے واقف شخص سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ تلسی گبارڈ کو وائٹ ہاؤس نے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔

یاد رہے کہ تلسی گبارڈ نے گزشتہ سال فروری میں عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button