اٹلی کا یورپی یونین سے اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

میلان(جانوڈاٹ پی کے)اٹلی نے یورپی یونین سے اسرائیلی وزیر بن گویر کے خلاف پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا۔
اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تجانی نے کہا ہے کہ یورپی یونین خارجہ امور سربراہ کایا کالاس سے اسرائیلی وزیر کے خلاف باضابطہ درخواست کی ہے۔
درخواست اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کے فلوٹیلا ارکان کے ساتھ ناقابل قبول اقدامات کے خلاف کی گئی۔
ای یو خارجہ امور سربراہ کایا کالاس سے یورپی یونین وزرائے خارجہ کی اگلی ملاقات میں اسرائیلی وزیر کے خلاف پابندہوں کو اپنانے کیلئے مباحثہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



