ٹرمپ نے تائیوانی صدر کیساتھ براہ راست بات چیت کا عندیہ دیدیا،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ تائیوان کے صدر لائی چینگ تی سے براہِ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ کانگریس سے منظور شدہ تائیوان کے لیے 14 ارب ڈالر کے اسلحہ معاہدے پر حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے صدر لائی سے بات کریں گے؟۔اس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں ان سے بات کروں گا، میں سب سے بات کرتا ہوں۔ ہم اس صورتحال کو بہت اچھی طرح سنبھال رہے ہیں اور ہم تائیوان کے مسئلے پر بھی کام کریں گے۔صدر ٹرمپ نے یہ بات اس وقت کی ہے جب وہ حال ہی میں چین کے سرکاری دورے سے لوٹے ہیں جسے انھوں نے کامیاب دورہ قرار دیا تھا اور اس وقت روسی صدر بیجنگ میں موجود ہیں۔صدر ٹرمپ کی ملاقات کی اس خواہش امریکا اور تائیوان کے تعلقات میں ایک غیرمعمولی پیش رفت اور سفارتی روایات سے بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button