تہران میں محسن نقوی اور عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، جنگ بندی اور جاری سفارتی رابطوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے قیام اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، اسی سلسلے میں محسن نقوی نے گزشتہ روز غیر اعلانیہ دورۂ تہران کیا جہاں انہوں نے ایرانی صدر سمیت اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

یہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں وزیر داخلہ کا دوسرا دورۂ ایران ہے، جسے پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ معاملات معاہدے اور دوبارہ حملے کے درمیان حساس مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق تہران امریکی مؤقف کا جائزہ لے رہا ہے۔

پاکستان مسلسل جنگ بندی، مذاکرات اور خطے میں مستقل امن کیلئے ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، جسے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button