جنوبی وزیرستان: وانا میں دفعہ 144 نافذ، متعدد راستے بند

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وانا میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک دفعہ 144 کا اطلاق ہوگا۔ اس دوران مختلف علاقوں اور اہم راستوں پر آمد و رفت محدود رہے گی۔

حکام کے مطابق تیارزہ، کرب کوٹ، عزیز آباد چوک، درگئی اور توئی خلہ گل کچ جانے والے راستے بند رہیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button