جنوبی کوریا، بونس تنازع شدت اختیار کرگیا، سام سنگ کے 48 ہزار ملازمین کا ہڑتال کااعلان

سیول(جانوڈاٹ پی کے) جنوبی کوریا میں Samsung Electronics کے تقریباً 48 ہزار ملازمین نے بونس اور مراعات سے متعلق معاملات حل نہ ہونے پر 21 مئی سے ہڑتال کی تیاری شروع کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ الیکٹرونکس یونین کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی ہے، جس میں کمپنی کے ہزاروں ملازمین کی شرکت متوقع ہے۔ یونین کا مؤقف ہے کہ بونس اور مالی مراعات سے متعلق انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
رپورٹس کے مطابق اگر معاملات طے نہ پائے تو ہڑتال کے باعث کمپنی کی پیداوار اور آپریشنز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم کمپنی اور یونین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تاکہ ممکنہ ہڑتال سے قبل مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔



