پنکی کوکین کیس،ایس ایس پی معطل،40کلوآئس برآمد،ایک ہزارافرادگرفتار کرلئے،آئی جی سندھ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، ایس ایس پی کو معطل کردیا گیا۔متعلقہ کیس کے ضلعی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) علی حسن کو معطل کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کا فیصلہ وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر کیا گیا۔آئی جی سندھ جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ پنکی کے کیس میں کئی معتبر نام ہیں،منشیات کے کاروبار میں بہت سے لوگوں کے نام نکل سکتے ہیں۔ پنکی زیادہ لاہورمیں رہتی تھی۔ایک ٹاسک فورس بنا رہے ہیں۔آپ انہیں معلومات فراہم کریں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ40کلو آئس پکڑی ہے،ایک ہزار سے زائد مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔ آن لائن منشیات بیچنے کی وجہ سے این سی سی آئی بھی معاملات کو دیکھے گی، بینکنگ معاملات میں ایف آئی اے کو شامل کرلیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button