پارلیمنٹ کو مضبوط اور عوامی رائے کا حقیقی ترجمان بنانا ہوگا،مولانافضل الرحمان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت کو بے معنی بنانے کی کوششیں ملک کیلئے خطرناک ہیں۔کراچی میں ملاقات کیلئے آئے پیپلز پارٹی کے وفد سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط اور عوامی رائے کا حقیقی ترجمان بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کو آئین،پارلیمنٹ اور جمہوریت کے تحفظ کیلئےمتحد ہونا ہوگا۔



