لاہورمیں کینال روڈ پرلوڈر اور موٹرسائیکل رکشوں کا داخلہ بند

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورمیں کینال روڈ پرلوڈراورموٹرسائیکل رکشوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا،لوڈر اورموٹر سائیکل رکشوں کا داخلہ روکنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

سی ٹی اولاہورکاکہنا ہےکہ شہریوں کے جان و مال کےتحفظ کےپیش نظرفیصلہ کیاگیا،لوڈررکشوں نے اِنتہائی خطرناک اندازمیں لوڈنگ کی ہوتی ہے،لوڈررکشوں پرلوڈسریے،لوہے کے پائپ دیگر ٹریفک کیلئے انتہائی خطرناک ہیں۔

سی ٹی اولاہور نےکہالوڈررکشےحادثہ کی صورت میں جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں،کینال روڈ پر چنگ چی رکشے بےہنگم ٹریفک اور روانی میں تعطل کاباعث بنتے ہیں،آٹورکشےپرڈرائیور کےساتھ سواریاں بٹھانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

انسانی جانوں کے تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائےگا،لوڈر رکشہ باڈی سے باہر ہرگز کوئی چیز لوڈ نہ کریں، دھرمپورہ،مغلپورہ، ٹھوکر نیاز بیگ پر خصوصی ٹیمیں تعینات کردی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button