ڈراپ سائٹ کا بڑا دھماکہ،غائب ہونے والا سائفر لیک،عمران خان پر نئے مقدمے کا خطرہ!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے سیاسی افق پر سائفر کا جن ایک بار پھر بوتل سے باہر آ گیا ہے جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے شدید قانونی اور سیاسی مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا ہاؤس ‘ڈراپ سائٹ’ کی جانب سے مبینہ سائفر کی کاپی آن لائن لیک کیے جانے کے بعد سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ یہ وہی آفیشل کاپی ہے جو وزیراعظم ہاؤس سے چوری یا گم ہو گئی تھی اور اب اس کا بیرون ملک پہنچنا ثابت کرتا ہے کہ ریاستی راز جان بوجھ کر لیک کیے گئے۔ اس لیک پر اب عمران خان کے گرد آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایک اور غداری کا پھندا فٹ ہونے جا رہا ہے کیونکہ جے آئی ٹی میں یہ پہلے ہی سامنے آ چکا ہے کہ خان کے اکاؤنٹس اور پیغامات علیمہ خان کے ذریعے باہر بیٹھے لوگ آپریٹ کرتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر بھارتی میڈیا اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا اس وقت ایک ہی پیج پر آ کر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کو معاشی اور دفاعی طور پر کمزور کیا جا سکے۔



