ضلع بدین میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

ماتلی(نمائندہ ایم آر گدی/جانوڈاٹ پی کے)ضلع بدین میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے دوران پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے 496سے زائد پولیس افسران،اہلکار اور لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں48ٹرانزٹ پوائنٹس اور 71فکسڈ پوائنٹس پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے تحت پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں اور یہ مہم18مئی سے21مئی2026ءتک جاری رہے گی جس میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور حساس مقامات پر کڑی نگرانی اور گشت کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی بدین نے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس اور پولیو ٹیموں کے ہمراہ تعینات پولیس اہلکاروں کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے اور مکمل ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت جاری کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو مہم میں شامل فرنٹ لائن ورکرز قوم کا فخر ہیں جو شدید گرمی، دشوار حالات اور مختلف چیلنجز کے باوجود بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اہم قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں گھر گھر جا کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور دور دراز، کچی آبادیوں، نقل مکانی کرنے والی آبادی اور انکاری کیسز والے علاقوں تک مکمل رسائی یقینی بنائی جائے تاکہ مہم کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے جا سکیں اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے پولیو فری بدین اور پولیو فری پاکستان کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکے۔

مزید خبریں

Back to top button