وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ترقیاتی بجٹ اور پی ایس ڈی پی منصوبوں پر اہم اجلاس

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بہتر کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کا پیسہ صرف ایسے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا جن کے نتائج یقینی ہوں، جبکہ پانی کے ذخائر اور پن بجلی منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ اجلاس میں داسو، دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم سمیت اہم منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے پانڈا بانڈز کے کامیاب اجرا پر وزیر خزانہ کی تعریف کی جبکہ ریلوے، آئی ٹی اور پاور ڈویژن کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔



