پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سیریز، مہمان ٹیم آج کراچی پہنچے گی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم جمعہ کو کراچی پہنچے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مہمان ٹیم کو قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سخت ترین حفاظتی انتظامات اور وی آئی پی پروٹوکول میں ہوٹل پہنچایا جائے گا۔

آئندہ اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے 5  میچز پر مشتمل سیریز 14 سے 24 جولائی تک  نیشنل بینک اسٹیڈیم  میں کھیلی جائے گی۔

سیریز میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی جبکہ مہمان ٹیم کی کپتان نیکی وین سورس ہیں۔

دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک شبینہ تربیتی مشقوں میں حصہ لیں گی جبکہ سیریز کا پہلا نائٹ  ٹی ٹوئنٹی میچ 14، دوسرا 17، تیسرا 19، چوتھا 22  اور پانچواں و آخری میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

دریں اثنا پی سی بی کے تحت  ویمن انڈر19 فٹنس اور اسکلز کیمپ جمعرات کو ختم ہوگی۔

، ہیڈ کوچ و کیمپ کمانڈنٹ محمد مسرور کی زیر نگرانی حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی، نیشنل بنک اسٹیڈیم پر یکم جولائی سے شروع ہونے والے کیمپ میں 20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

کیمپ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا۔ دوسری جانب کیمپ کے اختتام پر پاکستان انڈر 19 ویمن اسکواڈ کی کھلاڑی مقامی ہوٹل منتقل ہو گئیں۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ میں کپتان فضا فیاض، الزوہہ حماد، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، بریرہ سیف، ہادیہ مینا، کومل خان، ماہ نور، ماہم نزاکت، ماہنور زیب، میمونہ خالد، راحمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم، شہر بانو، زینب خانم اور ذوفشاں ایاز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button