حکومت کا آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کے 50 سے 100 فیصد شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے آئیسکو ، گیپکو اور فیسکو کے 50 سے 100 فیصد تک شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاور سیکٹر سے متعلق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی نجکاری کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے تینوں ڈسکوز کی ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دی جس کے مطابق ہر ڈسکو کے 50 فیصد سے100فیصد تک شیئر کیپیٹل فروخت کرنے کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہرڈسکو کے شیئرکیپیٹل انتطامی کنٹرول کےساتھ اور کابینہ کی منظوری سےمشروط ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button