وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان اور نئے چہروں کی شمولیت کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی جس کے بعد وفاقی کابینہ میں نئے چہروں اور نوجوان قیادت کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیرِ مملکت کے عہدے دیے جانے کا امکان ہے، محنتی، متحرک اور نتائج دینے والے ارکان کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے بعض وفاقی وزارتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، وزارت تجارت اور وزارت صنعت و پیداوار کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا دیےگئے۔

ذرائع کے مطابق برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے پر وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا جبکہ چاول، آلو اور پھلوں کی برآمدات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں میں اصلاحات لانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

وزارت آبی وسائل کی کارکردگی سے بھی وزیراعظم غیرمطمئن ہیں، کمزور کارکردگی والی وزارتوں کی خامیاں دور کرنےکے لیے عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیاہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کرنے اور جوابدہی یقینی بنانے کےلیے پُر عزم ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button