ملیسی: شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

میلسی (جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کے ضلع میلسی میں  گھر سے ماں اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ  واقعے کی تفتیش میں دلخراش تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کے شوہر کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، جاں بحق بچوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہیں جبکہ خاتون کی عمر30سال ہے۔

جاں بحق خاتون اور بچوں کا ٹی ایچ کیو اسپتال میلسی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، واقعے کا مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

 

مزید خبریں

Back to top button