’’پنکی‘‘گینگ کے ہینڈلرز،رائیڈرز کی تفصیلات سامنے آگئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے ہینڈلرز، کیریئرز اور پھر رائیڈرز کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے۔اس سلسلے میں تیار ڈیٹا گراف میں ملزمان کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں، ڈیٹا کے مطابق نیٹ ورک میں شامل3ہینڈلرزاور22کیریئرز کے ذریعے کراچی میں منشیات سپلائی کی جاتی ہے،ہینڈلرز سے کیریئرز اور پھر رائیڈرز کے ذریعے منشیات کسٹمرز کو پہنچائی جاتی تھی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ،عباس اور عاقب پنکی کے کراچی میں ہینڈلرز تھے،ڈیٹارپورٹ کے مطابق ہینڈلرز کیساتھ رابطہ پنکی کے بھائی شوکت کے ذریعے کیے جاتا تھا۔پنکی کے ڈرگ کارٹیل کے کیریئرز میں3خواتین بھی شامل ہیں،تینوں خواتین کو70ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر رکھا گیا تھا۔

لاہور سے آنے والی منشیات کو انمول عرف پنکی کا بھائی ناصر کیمیکلز ملا کر تیار کرتا تھا۔پنکی کے8رائیڈرز لاہور، فیصل آباد، وہاڑی سے آکر کراچی میں منشیات ڈیلیوری کرتے تھے، اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button