رسول بخش پلیجوکی8ویں برسی گاؤں منگر خان پلیجو میں ہوگی

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن)عوامی تحریک ضلع ٹھٹھہ کا اجلاس ضلعی صدر رزاق چانڈیو کی صدارت میں مکلی میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی رہنما مجید ساگر پرہیاڑ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایشیا کے عظیم دانشور، عوامی تحریک کے بانی، قائدِ انقلاب محترم رسول بخش پلیجو صاحب کی آٹھویں برسی اور جلسہ عام کے پروگرام کی منصوبہ بندی کی گئی۔

اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے کہ محترم رسول بخش پلیجو صاحب کی بہن، عوامی تحریک کی نائب صدر ادی حورالنساء پلیجو صاحبہ کی پہلی برسی جنگشاہی کے قریب گاؤں منگر خان پلیجو میں 16 مئی شام 4 بجے منائی جائے گی۔ محبت سندھ ریلی کے شہید عبدالستار انڑ کی 14ویں برسی داندھاری میں شہید کے مزار پر منائی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایشیا کے عظیم دانشور، انقلابی رہنما، نامور قانون دان، عوامی تحریک کے بانی قائدِ انقلاب محترم رسول بخش پلیجو صاحب کی آٹھویں برسی اور جلسہ عام کا پروگرام ٹھٹھہ جنگشاہی کے قریب گاؤں منگر خان پلیجو میں منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری، ضلعی صدر رزاق چانڈیو اور دیگر ضلعی رہنما 22، 23 اور 24 مئی کو ضلع کے تمام گاؤں اور شہروں کا دورہ کریں گے، جس میں ٹھٹھہ، گجو، گھارو، مکلی، ور، ساکرو، گارھو، بگھان، بابهیو، داندھاری، کیٹی بندر سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں کا دورہ کر کے قائدِ انقلاب محترم رسول بخش پلیجو صاحب کی آٹھویں برسی کی دعوتیں دیں گے۔

اجلاس میں شاہ محمد چانگ، مٹھا خان لاشاری، گھنور خان زنئور، ریاض عباسی، مارو خشخ، بلاول لاشاری، اسلم سمون، احمد خشخ، امان اللہ بروہی، اللہ بخش بلوچ، ادریس پلیجو، مجاہد بلوچ سمیت ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button