نجی سکولز کا احتجاج،پنجاب حکومت کا گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے پر دوبارہ غور

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب میں گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی اسکولز کی تنقید کے بعد حکومت نے تعلیمی کیلنڈر پر نظرِثانی کا عندیہ دے دیا۔وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےکہا کہ طویل گرمیوں کی چھٹیوں سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوتی ہے اور وہ نجی اسکولز کے اس مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں۔رانا سکندرحیات کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد متبادل ہفتوں میں اسکولز کھولنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ نجی اسکولز کے ساتھ مل کر نیا اکیڈمک کیلنڈر ترتیب دیا جائے گا۔انہوں نےکہاکہ اچانک تعطیلات کی صورت میں بھی متبادل پلان مرتب کیا جائے گا،جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی کے باعث بھی تعلیمی نقصان ہوا ہے۔وزیرتعلیم نےکہاسال میں اسکولز کم از کم180دن کھلنے چاہئیں، تاہم اس وقت تعلیمی ادارے صرف140دن کھل رہے ہیں،حکومت30سے45روز کے سمرکیمپس کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button