تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ  تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے ، پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے ، ہم دنیا میں ایک ہی چین ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔

 جعمرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ  دیتے ہوئے کہا  کہ امریکا اور چین میں رابطوں کو دیکھ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے ، پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے ، ہم دنیا میں ایک ہی چین ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران امن عمل ابھی تک جاری ہے ، پاکستان اس میں انگیج اور پُرامید ہے ۔

اس کے علاوہ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یو اے ای سے پاکستانیوں کی ڈی پورٹیشن سے متعلق اعداد و شمار مبالغہ آمیز ہیں ، خلیجی اور برادر ممالک کے ساتھ دفاعی تعلقات اپنے اندرونی عوامل اور طویل مدتی پالیسی پر مبنی ہی۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے دورۂ روس سے متعلق حتمی اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button