دیپالپور:سی ایم پنجاب کبڈی کپ 16 مئی کی شام منڈی احمد آباد سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی /جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کبڈی فیڈریشن اور پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب کبڈی کپ 16 مئی بروز ہفتہ شام پانچ بجے سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا پاک آرمی،ایئرفورس،پنجاب گرین اور پنجاب وائٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک ملین روپے ٹیموں میں تقسیم ہونگے مقامی ایم پی اےصدر پنجاب کبڈی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(ون) چوہدری افتخار حسین چھچھر مقامی ایم این اے وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین احمد خاں وٹو اور سیکرٹری پنجاب کبڈی طاہر وحید جٹ مہمانوں کی میزبانی کرینگے پاکستان کبڈی فیڈریشن اور پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے اہم عہدیداران بطور مہمان شرکت کریں گے اس موقع پرڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد ملہی،اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور فیصل شہزاد چیمہ اور اے ایس پی دیپال پور واحد بخش بلوچ سمیت ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران موجود ہونگے پارلیمنٹیرینز کے علاؤہ کبڈی فینز معززین علاقہ کی بہت بڑی تعداد ان سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہونگے



