الاسکا کے شہر یوٹکیگ وِک میں 84 دن تک سورج غروب نہیں ہوگا

الاسکا (جانوڈاٹ پی کے)امریکا کے انتہائی شمال میں واقع شہر کے رہنے والے افراد اب مہینوں تک رات کی تاریکی کو دیکھ نہیں سکیں گے۔

جی ہاں واقعی امریکی ریاست الاسکا کے ایک شہر Utqiagvik جسے اب بیرو کہا جاتا ہے، میں 10 مئی کو آخری بار سورج غروب ہوا۔

10 مئی کو وہاں کے وقت کے مطابق رات ایک بج کر 48 منٹ پر سورج غروب ہوا اور محض 69 منٹ بعد یعنی 2 بج کر 57 منٹ پر پھر طلوع ہوگیا۔

اب وہاں سورج 2 اگست یا 84 دنوں تک دوبارہ غروب نہیں ہوگا۔

آرکٹک سرکل میں واقع اس شہر کو ہر سال اس طرح کا تجربہ ہوتا ہے، جس دوران 10 مئی سے 2 اگست کے درمیان سورج غروب نہیں ہوتا۔

اس طرح کے تجربے کے لیے مڈ نائٹ سن کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قصبے کو موسم سرما میں قطبی رات کا تجربہ بھی ہوتا ہے۔

یعنی وہاں 2 ماہ سے زائد عرصے تک سورج طلوع نہیں ہوتا۔

عموماً 18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج جنوری کے تیسرے عشرے میں طلوع ہوتا ہے اور وہاں رہنے والے 64 دنوں تک سورج کی روشنی سے محروم رہتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button