”سگنل فری راولپنڈی”،179روزمیں5-انڈر پاس،2اوورہیڈبرج اورپیڈسٹرین برج کی تکمیل کاریکارڈقائم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)”سگنل فری راولپنڈی ”،179روزمیں5-انڈر پاس،دو اوورہیڈ برج اور پیڈسٹرین برج کی تکمیل کا ریکارڈ قائم کر دیاگیا-190 دن کی بجائے 179 یوم میں مکمل ہونے والاپاکستان کاپہلا منفردپراجیکٹ ہے-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی معرکہ حق سکوائر کاافتتاح کردیا- راولپنڈی کچہری چوک تا ریخی دن پر معرکہ حق سکوائر سے موسوم کردیا گیا-معرکہ حق سکوائر پراجیکٹ کے سنگ میل کی نقاب کشائی کے بعد دعائے خیر کی گئی-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سگنل فری کوریڈور کا دورہ کیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے اوور ہیڈ برج اور دیگر روڈز کا معائنہ کیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے انیکسی چوک تا جی پی او چوک سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا -صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے تفصیلی بریفنگ دی -راولپنڈی کے گنجان ترین علاقے میں سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دولاکھ سے زائد گاڑیاں گزر سکیں گی -معرکہ حق سکوائر میں پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ پیڈسٹرین برج بھی بنایا گیا-روات تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور کے دو فیز مکمل ہوگئے ہیں جبکہ تیسرا فیز جلد مکمل کرلیا جائے گا-ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی انڈر پاس بنیں گے -روات سے موٹروے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا -سگنل فری کوریڈور میں مجموعی طور پر 9 انڈر پاس اور تین فلائی اوور بنیں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سگنل فری کوریڈور راولپنڈی کا اربن کلچر تبدیل کریگا۔



