امریکا اسرائیل میں مستقل فوجی اڈے قائم کرنے پر غور

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کے اندر مستقل فوجی دستوں کی تعیناتی کے امکان پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں امریکی موجودگی کے مستقبل میں ایک بنیادی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔اسرائیلی اخبار یسرائیل یایوم نے ایک سینیئر سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل میں اس وقت تعینات امریکی افواج کہیں نہیں جائیں گی۔ذرائع نے اشارہ کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان جاری بات چیت اس فوجی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیے کئی منظرناموں پر توجہ دے رہی ہے۔ یہ محض مشترکہ مشقوں یا عارضی تعیناتی نہیں ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیر بحث تجاویز میں جدید امریکی فضائی دفاعی بیٹریاں تعینات کرنا اور لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن کو مستقل طور پر تعینات کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ دیگر فوجی اور لاجسٹک اجزاء سے متعلق بھی تجاویز ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ توقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں اگلا امریکی اڈہ اسرائیل کے اندر ہی ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button