وزیراعظم سے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہبازشریف سےقطر کےوزیراعظم اوروزیرخارجہ شیخ محمدبن عبدالرحمان آل جاسم نے ٹیلیفونک رابطہ کیا،جس میں دونوں رہنماؤں نےعلاقائی صورتحال اورخطےمیں جاری امن کوششوں پرتبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوں نےگفتگوکےدوران خطےمیں امن کےقیام کیلئےجاری سفارتی کوششوں کی پیشرفت کاجائزہ لیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے امن اقدامات کی کامیابی کیلئے تمام فریقوں کی تعمیری شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔
I was delighted to receive a telephone call from my brother, H.E. Sheikh Mohammed bin Abdulrahman bin Jassim Al Thani, Prime Minister and Foreign Minister of the State of Qatar, earlier today.
We exchanged views on the evolving regional situation and reaffirmed our shared…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 10, 2026
وزیراعظم نےخطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کےاقدامات کی مسلسل حمایت پرقطر کے کردار کو سراہا،انہوں نے ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کیلئے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔
وزیراعظم نےکہا کہ وہ امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کےآئندہ دورہ پاکستان کےمنتظر ہیں اور اس دورے سے پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط اور وسیع ہوگی۔



