ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو نے سفینہ سپلائی کی کوشش ناکام بنادی

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو نے کراچی سے گولاڑچی کی جانب لائی جانے والی سفینہ سپلائی کی کوشش ناکام بنادی 48400 سفینا ساشے اور 288 کلو گرام سپاری چورہ برآمد۔ بین الاضلاعی سفینا سپلائر ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ سوزوکی پک اپ سے 48400 سفینا ساشے اور 24 کٹے (288 کلو گرام) سپاری چورہ برآمد کرلیا ہے پولیس نے کاروائی کے دوران بین الاضلاعی سفینا سپلائر ملزم عطا اللہ بروھی سکنہ کراچی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزمان یوسف میمن،رفیق عرف حاجی سمیجو اور بابو میمن موقع پر فرار ہوگئے ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ شہید فاضل راہو پہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button